• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال میں داخل

بالی ووڈ کے میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے 75سالہ لیجنڈ اداکارہ کئی روز سے کمر اور بازو کے درد میں مبتلا تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ معمول کے چیک اپ کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں داخل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امتیابھ بچن کو نظام انہضام میں دشواری کا سامنا ہے ،تاہم ان کی بیماری کے حوالے سے ان کے خاندان یا اسپتال انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

بگ بی اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میںٹھگ آف ہندوستان اور 102ناٹ آئوٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن متعدد بار کئی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار 1982ء سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے جگر کے 75فیصد حصے نے کام کرنا چھوڑد یاہے۔

تازہ ترین