• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا شام میں بمباری روک کر امدادی سامان پہنچانے کا مطالبہ

France Urges Halt To Air Strikes In Syria And Dispatch Aids

فرانس نے شام میں بمباری روک کر متاثرہ افراد کے لئے امدادی سامان پہنچانے کی خاطر راہداریاں محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Syria-France-222

فرانس کے وزیر دفاع فلورنس پارلی نے ریڈیو انٹرویو کے دوران اس بات کا مطالبہ کیا کہ شام کے علاقے ادلب اور مشرقی غوطہ پر بمباری کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شام کے حالات اور واقعات کی نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Syria-France333

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت فراہم کی جانے والی امداد کے راستے کو بھی محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین