• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست یوٹاہ میں 52ویں سالانہ بوٹ شو کا آغازہوگیا، مختلف خصوصیات کی حامل چھوٹی بڑی سینکڑوں کشتیاں نمائش کیلئے پیش کردی گئیں۔

یوٹاہ بوٹ شو2018ء نامی اس نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

اس بوٹ شو میں بادبانی کشتیوں کے ساتھ ساتھ شکار کیلئے مخصوص کشتیاں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں جبکہ اس دوران درجنوں کشتیوں کی خرید و فروخت بھی کی جارہی ہے۔

بوٹ شو کے دوران ویک بورڈنگ اور فشنگ سمیت کئی دلچسپ ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نمائش 4روز تک جاری رہنے کے بعد 11فروری کو اختتام پذیر ہوگی۔

تازہ ترین