• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا کے ساحل پر ایلجی سے نیلی روشنی بکھر گئی

کیلیفورنیا کے ساحل پر ایلجی کے انبار سے پھوٹتی ہوئی نیلے رنگ کی روشنی نے لوگوں کو مسحور کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پرایک خوبصورت نظارہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وہاں نیلے رنگ کی روشنی پھیلاتے ایلجی(Algae)کا انبار لگ گیا۔

امریکی فوٹو گرافرGeorge Kriegerکے کیمرے میں محفوظ ان مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موجود ان چمکدارایلجی میں قدرتی طور پر روشنی بکھیرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جن کی موجودگی سے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی نے پانی میں قمقمے لگا دیئے ہوں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایلجی نہ صرف سمندری حیات کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ ماہی گیروں کے بھی نقصان دہ ہیں تاہم یہ نظارہ دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑنے کے لیے کافی تھا۔

تازہ ترین