آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نئی ویڈیو گیم ’ریڈ ڈیڈ ریڈیمپشن2 ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

x
Advertisement

امریکا کی ویڈیوگیم کمپنی’راک اسٹار گیمز‘کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے کاؤ بوائے فائٹرز موجود ہیں، جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔

ریڈ ڈیڈ گیم سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں، جس میں نہ صرف گزشتہ حصے سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

ہتھیاروں سے لیس ذہین کاؤ بوائز اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال26 اکتوبر کو لانچ کر دی جائے گی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس وَن پلیئرز کے لیے موزوں ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں