سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انوسٹمنٹس کے ضمنی ریفرنس کی تحقیقات کے لیے نیب نے آج صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو اسلام آباد میں واقع دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہےاور اس حوالے سے نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسزکی تیاری کی جارہی ہےجبکہ نیب راولپنڈی نے العزیزیہ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔
نیب ذرائع نےمزید بتایا کہ نیب کو اینکر پرسن حامد میر کے ساتھ حسین نواز کے انٹرویو کا اسکرپٹ موصول ہوگیا ہےجبکہ پیمرا کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ پیمرا کے پاس90 دن سے زیادہ کا ریکارڈ نہیں ہوتاتاہم ریکارڈ کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔