• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی پیشکش ایک ایسا موقع ہے جسے ٹھکرایا جانا یقیناً کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ایک امریکی ریسٹورنٹ نے اس موقع کی مناسبت سے ایک منفرد برگر متعارف کروایا ہے۔

امریکی شہر بوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ نے منگنی کی انگوٹھی والا برگر متعارف کروادیا ہے، جو خاص طور پر شادی کی پیشکش کے موقع کو یادگار بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

بگ بوائے برگر کی خاص بات اس کے ساتھ لگی ہیرے کی انگوٹھی ہے، جو عین موقع پر پہنائی جاسکے گی لیکن یہ برگر خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کی قیمت 3ہزار امریکی ڈالر’تقریباً 3لاکھ پاکستانی روپے‘ ہے۔

تازہ ترین