• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالگرہ پر مہنگے اور منفرد تحائف وصول کرنا تقریباً ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے، لیکن تھائی لینڈ میں ایک نوجوان کو اس کی دوست نے انوکھا تحفہ دے کر حیران کردیا۔

25 سالہ ٹوا نامی نوجوان نے اپنی 20سالہ دوست کو سالگرہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے درخواست کی کہ اسے تحفے میں کوئی ایسی چیز چاہئے جو اس کے لیے قیمتی اور منفرد ہو۔

لڑکی نے بہت سوچ بچار کے بعد 1لاکھ بھات ’3لاکھ پاکستانی روپے‘ مالیت کا نوٹوں سے بنا گلدستہ پیش کردیا جبکہ نوجوان بھی سالگرہ کا یہ مہنگا اور منفرد تحفہ حاصل کرکے بہت خوش ہوا اور اپنی دوست کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین