• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ہفتےکا اختتام تیزی پر ، 100 انڈیکس 43808.80 پوائنٹس پر بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا ، 100انڈیکس میں 129پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاری مالیت بھی22ارب78کروڑ روپے سے زائدبڑھ گئی ، تاہم کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 8.28 فیصد کم جبکہ 47.48 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 43286پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھاگیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،اسٹیل،فوڈز،کیمیکل ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 43824پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 128.93پوائنٹس اضافے سے 43808.80 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 179کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 22ارب 78کروڑ 97 لاکھ 60ہزار 920 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 90کھرب 99ارب 33کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 209روپے ہوگئی۔جمعہ کو 22کروڑ 56لاکھ 31ہزار 890شیئرزکاکاروبار ہوا جو جمعرات کی نسبت 2کروڑ 3لاکھ 87ہزار 180شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھائو کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت 144.25روپے اضافے سے 3029.25روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 49.87 روپے اضافے سے 1047.37روپے ہوگئی۔نمایاں کمی خیبرٹوبیکو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت 36.30 روپے کمی سے 689.89روپے جبکہ گندھاراانڈسٹری کے حصص کی قیمت 25.83روپے کمی سے 702.88روپے ہوگئی۔جمعہ کو اے زی گارڈنائن کی سرگرمیاں ایک کروڑ 97لاکھ 20ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرزکی قیمت 88پیسے اضافے سے 18.88روپے اورعائشہ اسٹیل مل کی سرگرمیاں ایک کروڑ 64لاکھ 63ہزار 500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 99پیسے اضافے سے 21.75 روپے پربندہوئی۔جمعہ کو 30انڈیکس 66.59 پوائنٹس اضافے سے 21896.08 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 41.94 پوائنٹس کمی سے 73968.09پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 72.37پوائنٹس اضافے سے 31656.16 پوائنٹس پر بندہوا۔
تازہ ترین