• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی طریقے سےرقوم کی ترسیل کیلئے عالمی سطح پرآگاہی مہم کا آغاز

کراچی (پ ر) پاکستان میں کرنسی کے کاروبار سے وابستہ اہم شخصیات نے قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کی اہمیت کو اجاگر کرنےاور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی کے لئے عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں ایچ اینڈ ایچ ایکسچینج پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے دو بڑے شہروں جدہ اور مدینہ منورہ میں سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں، سعودی عرب میں پاکستان کے وائس قونصلیٹ جنرل کے علاوہ ویسٹرن یونین کے ذمہ داروں اور سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ روضہ رسول ﷺ کے متولی شیخ نوری بھی خصوصی طور پرمدینہ منورہ میں ہونے والے سیمینارمیں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سید عرفان علی، وائس قونصلیٹ جنرل باسط مقصود عباسی، ویسٹرن یونین کے علی بدرالدین اور ایچ اینڈ ایچ کے چیئرمین حاجی ہارون نے کہا کہ رقوم کی قانونی طریقے سے ترسیل معیشت کی بہتری کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ایچ اینڈ ایچ کے چیئرمین حاجی ہارون نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بیرون ممالک سے جو رقوم ویسٹرن یونین کے ذریعے بھیجی اور ایچ اینڈ ایچ سے وصول کی جائیں گی ان پر کروڑوں روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔ یہ انعامات انعامی اسکریچ کارڈز پر بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم ہوں گے اور ہر وصول کنندہ کو یقینی انعامات ملیں گے۔
تازہ ترین