• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’بلیک پینتھر‘کالندن میں یورپیئن پریمیئر منعقد

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) مارول سپر ہیرو ز کے مشہورفکشنل کردار بلیک پینتھرکے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم ’بلیک پینتھر‘کالندن میں یورپیئن پریمیئرمنعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے ۔فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر نہ صرف فوٹو گرافروں کو پوز دیتی دکھائی دی بلکہ مختلف انٹرویوز بھی دئیے۔ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارچیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین ، ڈینئیل کالویا ،وِنسینٹ ڈوک،فاریسٹ وائیٹیکر،ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی واکنڈانامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ ٹی چالابلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اورواکنڈاکی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔مارول اسٹوڈیوز کی تیارہ کردہ ایڈونچر اورتھرل سے بھرپوریہ سپر ہیروسائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 16فروری کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین