• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان پہلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ اشتہار میں نظر آئیں گے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار عامر خان پہلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ موبائل برانڈکے اشتہار میں نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامرخان اور رنویر سنگھ اس سے پہلے نہ کسی فلم اور نہ ہی کسی اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے اور اب دونوں اداکار موبائل کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ، عامر خان ان دنوں فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ جبکہ رنویر سنگھ زویا اختر کی فلم ”گلی بوائے“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین