• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینجلینا اور بریڈ پٹ کے مقدمے کی کارروائی عارضی طور پرمعطل

لاس اینجلس(ایجنسیاں) ہولی وڈ کے ماضی کے مقبول ترین جوڑے بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی درخواست پر طلاق کے مقدمے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی۔میڈیا کے مطابق بریڈ اور اینجلینا نے ستمبر2016 میں طلاق کی درخواست دی تھی۔ بریڈ پٹ اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنا چاہتے تھے لیکن عدالت کی جانب سے بچے اینجلینا کو سونپ دیئے گئے اور بریڈ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔انہوں نے عدالت کو درخواست دی کہ وہ اس سلسلے میں مذاکرات کر رہے ہیں اور مقدمے کی کارروائی معطل کی جائے، جو منظور کر لی گئی۔خیال رہے کہ ہولی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے 2016ء میں بریڈ پِٹ سے طلاق کی درخواست دی تھی۔ اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ 2004ء سے ایک ساتھ رہے تھے، تاہم انہوں نے اگست 2014ء میں شادی کی تھی۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں اکھٹا رہنے لگ گئے تھے۔ ہولی وڈ کے اس معروف جوڑے کے 6 بچے ہیں۔ اینجلینا اور بریڈ کی جوڑی کو مداح پیار سے ’برینجلینا‘ بھی کہتے تھے۔بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد ایک انٹرویو میں اینجلینا جولی نے کہا تھا کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد سے بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ یہ بہت مشکل ہے، میں اکیلے رہنے میں لطف محسوس نہیں کر رہی ہوں، یہ صرف بہت کھٹن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا ظاہر نہیں کر سکتی کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت نہیں تھا لیکن میں یہ سوچ کر آگے بڑھتے ہوئے اس سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ یہ انسانی زندگی کا حصہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ لمحہ دوبارہ یاد آئے اور حقیقت میں ان دنوں کو گزارنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
تازہ ترین