• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن برج وین حملے سے قبل دہشت گردوں نے زہریلا محلول سپرے کیا

لندن (نیوز ڈیسک) ایک قبل از انکوائری سماعت پر عدالت کو بتایا گیا کہ لندن برج وین اور چاقو حملے سے قبل دہشت گردوں نے زہریلے محلول کا اسپرے کر دیا تھا۔ حملے میں رنگ لیڈر خرم بٹ اور دو دیگر دہشت گرد ملوث تھے۔ اولڈ بیلی پر ہونے والی سماعت پر بتایا گیا کہ گزشتہ سال 3جون کو تینوں دہشت گردوں 27سالہ بٹ،30سالہ راشد رضوان اور22سالہ یوسف زغبا نے حملے سے عین قبل ایک مہلک جوہر کا سپرے کیا جس کو ڈی ایچ ای اے کہتے ہیں۔ مہلک جوہر کو ان کے سسٹمز میں جسم پر قابل قبول سطح سے زیادہ پائے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ زہر کے ایک ماہر کو ان کی انکوائری میں شواہد دینے کے لئے اگلے سال بلوایا جائے گا۔ تین افراد کی جانب سے ایک سفید وین راہگیروں پر چڑھائے جانے اور قریبی مارکیٹ میں 12انچ لمبے چینی کے چاقو گھونپنے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس نے حملہ آوروں کو جہادی بتایا تھا۔ تینوں حملہ اوروں کو موقع پر ہی پولیس نے ہلاک کر دیا تھا۔ چیف کورونر مارک لیو کرافٹ نے کہا انہیں امید ہے کہ انکوائری سے متاثرہ فیملیز کی غم گساری کی جا سکے گی۔ متاثرین میں لندن کے رہائشی32سالہ جیمس میک ملن، 30سالہ کینیڈین کرسٹن ارچی بالڈ،36 سالہ فرانسیسی سیباسٹن بیلنگر، 45سالہ زاویئر تھامس اور 26سالہ الیگزینڈر پگیارڈ، 21سالہ آسٹریلین سارہ زیلناک اور28سالہ کرسٹی بوڈین اور39سالہ ہسپانوی اگناکیو ایچی ویریا شامل ہیں۔
تازہ ترین