• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپوز ایبل نیپی کی موجد خاتون 2ملین پونڈ چھوڑ کر چل بسی

لندن( نیوز ڈیسک)ڈسپوزایبل نیپی ایجاد کرنے والی خاتون مرتے وقت اپنے اکائونٹ میں2ملین پونڈ چھوڑ گئی ڈیلی ایکسپریس نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ ویلیری ہنٹر گورڈن نے 1940میں اپنے بچوںکے پوتڑے دھودھوکر تنگ آچکی تھی جبکہ اس کے تیسرے بچے کی پیدائش بھی جلد متوقع تھی اس صورت حال میں اس نے پوتڑے دھونے کی صعوبت سے بچنے کیلئے ڈسپوزایبل نیپی ایجاد کئے تھے،اخبار نے لکھاہے کہ ہنٹرگورڈن نے جنگ کے زمانے میں اپنے2 حصوں پر مشتمل اس نیپی کو اپنی سلائی مشین سے سی سی کر متعارف کرایا اور اس طرح نیپی وجود میں آگیا۔اخبار کے مطابق ہنٹر گورڈن کاانتقال94سال کی عمر میں اکتوبر 2016 میں پرسکون انداز میں بیولی انورنیس شائر میں ہواتھا اخبار کے مطابق اس کے انتقال کے بعد اس کے بارے میں شائع ہونے والے مضامین سے یہ بات سامنے آئی کہ مرتے وقت وہ20لاکھ 62ہزار135پونڈ مالیت کی املاک چھوڑ گئی ہے 6بچوں کی اس ماں کی املاک میں بیولی میں ساڑھے 5لاکھ پونڈ مالیت کا ایک مکان اور ایک لاکھ70ہزار پونڈ مالیت کاایک مکان اور 4لاکھ 4ہزار پونڈ مالیت کاایک فارم ہائوس شامل ہے۔ وہ 22ہزار پونڈ مالیت کے فرنیچر 30ہزار پونڈ مالیت کے فن پاروں اور 12ہزار پونڈ مالیت کی ایک سوبارو کار کی بھی مالک تھی ۔اس کے علاوہ یونی لیور، گلیکسو سمتھ کلائن اور رائل ڈچ شیل میں اس کے شیئرز بھی تھے ۔
تازہ ترین