• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری پولیس نے مسلم کمیونٹی کو تحفظ دے کر دل جیت لئے، کونسلر شاہینہ ہارون

بری(راجہ خورشید حمید) بری ایشین ویمن سینٹر کے زیر اہتمام کمیوٹنی ایوراڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصلیٹ مانچسٹر کی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فزا نیازی سپرنٹنڈنٹ پولیس بری ریک جیکسن، چیف پولیس پال واکر، سارجنٹ عابد حسین سمیت بڑی تعداد میں خواتین اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا کہ ویمن سینٹر جو کہ ہیٹ کرائم رپورٹنگ سینٹر بھی ہے کے مقامی پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ ہمیشہ مثالی تعلقات رہے گزشتہ سال مانچسٹر میں ہونے والے افسوسناک بم دھماکہ کے بعد بری پولیس نے مقامی مسلمان کمیونٹی اور مساجد کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرکے کمیونٹی کے دل جیت لئے۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مانچسٹر قونصلیٹ فضہ نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بری ایشین ویمن سینٹر کا دورہ کرکے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ سینٹر خواتین کو کامیاب زندگی گزارنے کیلئے ہر ممکن تعاون اور مختلف کورسز کروا رہا ہے۔ ویمن سینٹر اپنی مثال آپ ہے جو نامناسب حالات میں بہترین کام کررہا ہے، قونصلیٹ مانچسٹر سینٹر کی ہر لحاظ سے مدد اور تعاون کیلئے تیارہے۔ سپرنٹنڈنٹ بری پولیس ریک جیکسن نے ویمن سینٹر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بے شک پولیس کی کارکردگی مثالی ہے تاہم مقامی کمیونٹی کی مدد اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا امید ہے کہ پولیس اور کمیونٹی کے درمیان خوشگوار تعلقات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ تقریب کے آخرمیں پولیس اور کمیونٹی رہنمائوں میں کمیونٹی کیلئے خدمات کے اعتراف میں کمیونٹی ایوارڈ دیئے گئے۔ تقریب میں سینٹر کی ڈائریکٹر عائشہ خان، علیشہ خان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
تازہ ترین