• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیرگل سینیٹ میں اوورسیز کیلئے کردار اد ا کریں گے،راجہ حق نواز

برمنگھم(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدرزبیر گل کو مرکزی قیادت کی جانب سے سینیٹ کیلئے رکن نامزد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ یوتھ ونگ کے سابق مرکزی صدر راجہ حق نواز جانبار نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی سے وفا اور عقیدت کا بدلہ چکا دیا ہے۔ زبیر گل نے ہمیشہ نواز شریف کے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے برطانیہ میں مسلم لیگی پرچم کو بلند کیا ہے۔ راجہ حق نواز جانبار نے کہا کہ زبیر گل جیسے محنتی اور متحرک کارکن کی ایڈجسٹمنٹ سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں، نواز شریف نے ثابت کردیا کہ وہ کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زبیر گل سینیٹ میں جاکر جہاں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں گے وہی اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل اورمشکلات کو کم کرنے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کریںگے۔
تازہ ترین