• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن قوتیں پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا نہیں چاہتیں، عامر جہانگیر

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) خطہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ معدنیات کے اتنے زیادہ ذخائر اس دھرتی میں موجود ہیں کہ اگر وہاں پرسچی، محب الوطن، محنتی اور لوٹ مار سے پاک و صاف قیادت برسراقتدار آجائے تو چند سال میں خطہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار عمران خان کے معتمد خاص اور کوآڈرینیٹر صاحبزادہ عامر جہانگیر نے کمیونٹی رہنمائوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان دشمن قوتوں کو کیسے گوارہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بن جائے، دشمنوں نے اپنے آلہ کاروں کے ذریعہ پاکستان کو پسماندہ رکھا ہوا ہے، ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم اداروں میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہیں لیکن اب پاکستان کو ایک نڈر، بہادر بے باک لوٹ مار سے پاک رہنما عمران خان کی شکل میں مل گیا ہے اب یہ عوام کا بہت بڑا امتحان ہے کہ وہ اپنے لئے کیسے حکمراں منتخب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کے تمام اداروں کا بڑا غرق کر دیا ہے پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی ناگزیر ہے، عمران خان ہی ایک نیا پاکستان بنانے کی حقیقی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے مادر وطن سے والہانہ محبت اور لگائو کاجذبہ رکھتے ہیں اور ترقی، تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ ایماندار اور لوٹ مار سے پاک و صاف قیادت ملک کی بھاگ ڈور سنبھالے۔ اس موقع پر چوہدری سعید عبداللہ، ناصر سلیمان، حاجی عبدالغفور اختر، اسلم خان، استاد محمد صفدر چشتی، محمد سلمان، چوہدری سیف الرحمٰن، محمد دین کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین