آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے میں ون ونڈو لیز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا،ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی نے سوک سینٹر میں ون ونڈو لیز کائونٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے اراضی کی لیز سے صارفین کو محروم رکھا گیا تھا لیکن مزدور یونین بالخصوص محکمہ کے اعلیٰ افسران کی کاوشوں کے باعث آج ون ونڈو لیز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے جس سے عام صارفین بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے دوران لوکاسٹ ہائوسنگ اسکیم کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جس کا مقصد کراچی کے متوسط طبقے کو سستی و نئی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے قیام کے بعد سے ہی کراچی کی تعمیر و ترقی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، کراچی میں متعدد ترقیاتی اسکیمیں شروع اور مکمل کیں جن میں پبلک ہائوسنگ اسکیم، لوکاسٹ ہائوسنگ اسکیم،پل، فلائی اوورز، ایکسپریس وے اور نئی سڑکوں سمیت انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے مختلف پروجیکٹس شامل ہیں، انجینئرنگ کے شعبہ میں کے ڈی اے کے با صلاحیت انجینئرز نے مختلف پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، آج بھی کے ڈی اے کے انجینئرز سندھ حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں، مزدور یونین سی بی اے کے چیئرمین عبدالمتین شیخ نے ڈی جی کے ڈی اے کا

x
Advertisement

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈی جی کے ڈی اے کی ذاتی کوششوں کے باعث ون ونڈو لیز کائونٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو قابل ستائش عمل ہے اور مزدور یونین ڈی جی کے ڈی اے کے اس اقدام کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں