• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لٹریچر فیسٹیول ،ملک کے تمام فیسٹیولز کی ماں ہے، ڈاکٹر امینہ سید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کی کراچی کے مقامی ہوٹل میں سفارت کاروں ،ادیبوں دانشوروں ،شاعروں ،فنکاروں اور ادب و ثقافت و فنون لطیفہ سے لگائو رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں موجود گی کے دوران پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، پہلے روز جون ایلیا،انگریزی شاعری ،سندھی مشاعرہ کے علاوہ دہشت گردی اور بچوں پر پینل ڈسکیشن منعقد ہوئے جس میں نامور ادیبوں ،دانشوروں اور شاعروں نے حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کیا،"اک ہی شخص تھا جہاں میں کیا"جون ایلیا پر شکیل عدیل زادہ ،عقیل عباس جعفری ،سیف محمود اور محمد احمد شاہ نے جون ایلیا کی شاعری اور ان سے تعلق پر مبنی واقعات پر گفتگو کی ،میزبانی کے فرائض پیرزادہ سلمان نے انجام دئے، سندھی مشاعرے میں عاسی زمینہ ،ایاز گل ،حلیم باغی ،سحر امداد اور شاہ محمد پیرزادہ نے حصہ لیاافتتاحی مشاعرے کی صدارت امداد حسینی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض یاسر قاضی نے انجام دئے، دہشت گردی کی یونیورسٹیز اور نرسریز کے عنوان سے سیشن سے واصف رضوی،محمد علی شیخ،طالب کریم اور فرخ اقبال نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ میزبانی کے فرائض بیلا رضا جمیل نے انجام دئے،انگریزی شاعری میں آلونہ یوسف ، مہوش امین ،ادریان حسین،آمت چوہدری ،صدف ہلائی ،تہمینہ احمد ،فریدہ فیض اللہ ،حارث خلیق ابراہیم وحید ،جوسی اولیور،شیریں ہارون شامل تھے جبکہ سلمان طارق نے میزبانی کے فرائض انجام دئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور لٹریچر فیسٹیول کی بانی ڈاکٹر امینہ سید نے کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول ،ملک کے تمام فیسٹیولز کی ماں ہے کیوں کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول نے لاہور ،حیدر آباد ،فیصل آباداور گوادر میں ادب،موسیقی ،فلم اور تھیٹر میلوں کو جنم دیا ہے،کے ایل ایف سے متاثر ہوکر چلڈرن لٹریچر فیسٹیول شروع کیا گیا اور اب تک ملک بھر میں 46 اس قسم کے میلوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔
تازہ ترین