• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل، کمرشل پلاٹس پر 6 منزل، کار پارکنگ فلور بلڈنگ پلان تیار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک حکم کے تحت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمرشل پلاٹس پر6؍ منزل ، کارپارکنگ فلور بلڈنگ پلان منظور کرنے اور بیٹرمنٹ چارجز میں واٹرایندسیوریج بورڈ اور واسا کاحصہ چارجز/فنڈ اداکرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، یہ نوٹیفکیشن معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک حکم کی تعمیل میں جاری کیاگیاہے جس کے مطابق کمرشل پروجیکٹس میں تجارتی،رہائشی فلورز پرمشتمل 6؍ منزلوں علاوہ کارپارکنگ فلورزکی اجازت دی جاسکتی ہے جبکہ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں تعمیرات اورملوث بلڈرز،افراد کے خلاف کے بی ٹی پی آر 2002ء کے مطابق حلف نامے کے تحت ایس بی سی اے بھرپور کارروائی کرے گا اورمزید یہ کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے ایس بی سی اے اس امر کاپابند ہے کہ بلڈنگ پلان کی منظوری کے ہمراہ وصول کردہ بیٹرمنٹ چارجز کی مدمیں کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ اور واساکوسروسزسے متعلق ان کاحصہ اداکیاجائے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آغامقصودعباس کی جانب سے جاری ہوئے والے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ حکم پرفوری عملدرآمد شروع کردیاگیاہے،واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلندوبالا عمارتوں کی تعمیرات کے خلاف اپنے ایک فیصلے کی نظرثانی درخواست میں جو حکم دیاہے اس کی رو سے کسی بھی کمرشل پروجیکٹ میں کل 6منزل ،کمرشل،رہائشی منزلیں ہوں گی جبکہ کارپارکنگ کی اضافی منزلیں علاوہ ہوں گی جس کاعمارت میں شمار نہیں کیاجائے گا۔
تازہ ترین