• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن احکامات کی دھجیاں اُڑا دیں

Todays Print

کراچی(جنگ نیوز) عمران خان نے علی ترین کی خاطر الیکشن کمیشن کے احکامات کی بھی آج دھجیاں اُڑا دی ہیں رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب نہیں کرسکتا لیکن عمران خان نے آج لودھراں میں خطاب کیا اس پر الیکشن کمیشن کیا ایکشن لیتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا۔ مجھے کیوں نکالا یہ ہے وہ سوال جس کی بنیاد پر ن لیگ انتخاب میں حصہ لینے جارہی ہے ،ایگزیکٹ کے حوالے سے کہا گیا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والی کمپنی ایگزیکٹ کی دھوکہ اور جعل سازی کی دنیا کا بدنام ترین نام بن چکی ہے اس کمپنی نے فراڈ کے نت نئے طریقے متعارف کرائے ہیں ۔جیو نیوز کے پروگرام ”لیکن! “ میں صلاح الدین حیدر،ملک احمد خان،سہیل وڑائچ اور عمر چیمہ نے بات چیت کی۔ایم کیو ایم پاکستان دو دھڑوں میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے جیو نیوز کے ”پروگرام لیکن “ میں رابعہ انعم نے پروگرام کے ابتدائیہ میں تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی منظم ترین سیاسی جماعت ایم کیو ایم پاکستان واضح طور پر ایک بار پھر دو دھڑوں میں تقسیم دکھائی دے رہی ہے روٹھوں کو منانے کا سلسلہ اس وقت زور و شور سے جاری ہے ۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ منتخب سربراہ ہیں ذمہ داریاں زیادہ ہیں تو اختیارات بھی زیادہ ہونے چاہیں لیکن دوسری طرف فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی پارٹی آئین کا آرٹیکل انیس کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیتا ۔یہ معاملہ شروع ہوا وہاں سے جب عامر خان نے فاروق ستار کی طرف سے فائنل کئے جانے والے ناموں کو مسترد کر دیا خاص طور پر کامران ٹیسوری کے نام پر آگ بگولہ ہوگئے اور شدید تلخ کلامی کے بعد عامر خان نے اطلاعات کے مطابق ہاتھ بھی اُٹھا دیا ۔ اب جب فاروق ستار آج بہادر آباد میں اجلاس کی صدارت کریں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی اس اجلاس میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں کیونکہ آج ہی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو یہ خط لکھا کہ کہ پارٹی آئین کے تحت امیدوار کو ٹکٹ دینے کا حق پارٹی کے سربراہ کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی کو ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کے جواب میں واضح کیا کہ پارٹی سربراہ ہی اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہے اور یہی بات فاروق ستار بھی کہہ رہے ہیں جیو نیوز کے پروگرام ”لیکن“ میں سنیئر تجزیہ کار صلاح الدین حیدر کا ایم کیو ایم کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے یہ بہت بری بات ہوئی ایم کیو ایم اس وقت موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔نسرین جلیل نے جو خط لکھا ہے الیکشن کمیشن میں کہ ہمارے نامزد امیدواروں کو کردیا جائے الیکشن کمیشن نے اگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق الگ ہے وہ ایم کیو ایم کی پارٹی رابطہ کمیٹی کے تحت نہیں ہے انہوں نے صاف یہ کہہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کے نام پر رجسٹرڈ ہے وہ ہی اس کے سربراہ ہیں جب وہ کاغذات پر دستخط کریں گے تو ہم آپ کے کاغذات وصول کرلیں گے اُس سے پہلے نہیں کریں گے۔بہت بڑی بات یہ تھی کہ تمام تر معاملات ہوجانے کے باوجود ایم کیو ایم کا ووٹر ، ووٹ بینک برقرار تھا باوجود ساری پارٹیاں کراچی پر نظریں لگائی ہوئی تھیں ۔

تازہ ترین