• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس گردی کا شکار نوجوان کے والد کا سی ٹی ڈی میں بیان ریکارڈ

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں پولیس گردی کا شکار نوجوان انتظار حسین کے والد نے سی ٹی ڈی میں بیان ریکارڈ کروادیا ،بیان میں مختلف خدشات کا اظہار کرتے ہو ئے اے سی ایل سی کے ضابطہ اخلاق پر بھی سوال اٹھائے ہیں ۔ذرائع کے مطابق درخشاں کے علاقے دیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے نوجوان انتظار حسین کے والد اشتیاق حسین نے سی ٹی ڈی میں جمعہ کو نیا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ 13جنوری کو رات 8بجے میں اپنی رہائش گاہ پہنچا تو فہد نامی محلے دار نے مجھے بتایا کہ میرے بیٹے کو گولی لگی ہے اور جناح اسپتال لے گئے ہیں میں جناح اسپتال پہنچا تو وہاں پر ڈاکڑوں نے موت کی تصدیق کردی ،مردہ خانے میں موجود سب انسپکٹر راجہ محمد تنویر نے بتایا کہ شام 8بجے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میرا بیٹا جاں بحق ہوا ہے ،کارروائی کے بعد میرے سالے صلاح الدین نے لاش کو وصول کر کے سرد خانے منتقل کردیا ،میں درخشاں تھانے پہنچ گیا ،میں نے معاملے کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میرا بیٹا قتل ہوا ہے اور مجھے تاکید کی آپ باہر جائیں آپ سے افسران بات کریں گے ،اس دوران میں دوبارہ اپنے عزیزوں اور بیٹے کے دوستوں کے ساتھ تھانے پہنچا تاکہ معلومات لے سکوں اور مقدمہ درج کرواسکوں ،تاہم مجھے کو ئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ۔

تازہ ترین