• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤانوارکے ماتحت پولیس کے ایک اورجعلی مقابلے کی تفتیش شروع

Todays Print

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے ماتحت پولیس کے ایک اور مقابلہ کے جعلی ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں‘ الزام ثابت ہونے کی صورت میں جعلی پولیس مقابلے کا ایک اور مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ کے علاقے میرو خان سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ جنید ابڑو نیو کراچی کی گارمنٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا‘ اسے 25 دسمبر کو نیوکراچی سے پکڑا گیا اور اگلے روز سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مقابلہ کے نام پر مار دیا‘ اہل خانہ کے مطابق پولیس نے جنید ابڑو اور اس کے ساتھ مارے گئے افراد پر ڈاکو ہونے کا الزام لگایا۔ جنید ابڑو اگر ڈاکو تھا تو اس کی موت قطعی طور پر مقابلہ ظاہر نہیں کر رہی اسی بنا پر عدالتی احکامات کے بعد آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی سندھ کو پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے سربراہ ثناءاللہ عباسی نے ایس پی پرویز چانڈیو پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے جنہوں نے دونوں فریقین کو طلب کرکے زبانی موقف سنا ہے۔

تازہ ترین