• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کھرب 55ارب سے زائد سرمایہ کاری کی ہے،کے الیکٹرک انتظامیہ

 اسلام آباد ( ناصر چشتی) کے الیکٹرک نے 2009کے بعد سے 12نئے گرڈ اسٹیشن کا اضافہ کیا ہے جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بھی 11 ہزار ٹرانسفارمرز کا اضافہ ہوا۔ موجودہ انتظامیہ ایک کھرب 55ارب ( 1.4ارب ڈالر )سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکی ہے جبکہ2009سے اب تک 1057میگا واٹ کی اضافی بجلی بھی سسٹم کا حصہ بنی، یوٹیلٹی کے 29انٹیگریٹڈ بزنس سینٹر (آئی بی سیز) ہیں جہاں صارفین کو خدمات (ون ونڈو آپریشن)فراہم کی جاتی ہیں، 12نئے گرڈ اسٹیشن ،11ہزار ٹرانسفارمرزکا اضافہ کیا،1057میگاواٹ بجلی سسٹم کا حصہ بنی، ایرئیل بنڈلڈ کیبل (ABC)کی تنصیب کے ذریعے بجلی چوری پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، نئی تاروں کے لگنے سے چوری کی شرح میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ، کمیونٹی ڈیولپمنٹ اجالا پروجیکٹ کے ذریعے 200سے زائد کمیونیٹز کے لاکھوں لوگوں کی بجلی کی بہتر فراہمی ممکن بنائی گئی۔
تازہ ترین