• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میموگیٹ اسکینڈل،حسین حقانی کی نظرثانی کی درخواست خارج

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حسین حقانی کی نظرثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے سابق سفیر کو پاکستان لانے کیلئے متعلقہ اداروں سے اقدامات پر جواب طلب کرلیا،عدالت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے۔ سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔جمعہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی واپس آنے کی یقین دہانی کرا کر گئے لیکن نہیں آئے۔
تازہ ترین