آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف میموگیٹ کیس دوبارہ کھو لنا اورصرف ایک فرد کونشانہ بنانا سراسرتعصب اورانصاف کے اصولوں کے صریحاً خلاف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی حیرت انگیز ہے کہ سپریم کورٹ نے چھ سال بعد اچانک میموگیٹ دوبارہ کھولاہے اوراس میں بھی محض ایک فردیعنی سابق سفیر حسین حقانی کو بلانے کی بات کی جارہی ہے جن کے خلاف ابھی تک کسی قسم کاکوئی بھی فوجداری مقدمہ درج نہیں ہواجس کی وجہ سے اس بات کاکوئی امکان نہیں کہ ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کوئی اقدام ہو۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں