• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنانےکا مطالبہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کے امن مشنز کےلئے افرادی قوت فراہم کرنے والے ممالک کے اجلاس سے بطور شریک چیئرپرسن افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے گزشتہ سال کے دوران اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل سکیورٹی اہلکاروں کی ریکارڈ اموات پر تشویش کا اظہار کیا، امن دستوں کے اہلکاروں کا تحفظ اور سلامتی اجتماعی ذمہ داری ہونی چاہیے جس کے لئے زمینی صورتحال، مینڈیٹ اور اس کے مطابق اقدامات کے حوالے سے مشترکہ اپروچ کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے امن مشنز کےلئے افرادی قوت فراہم کرنے والے ممالک کا گروپ پاکستان اور مراکش نے گزشتہ سال قائم کیا تھا اور اس کا مقصد ان ممالک کے درمیان روابط کا فروغ اور سلامتی کے حوالہ سے سامنے آنے والے نئے چیلنجز پر مل کر غور کرنا تھا۔
تازہ ترین