• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے،خواجہ آصف

واشنگٹن (آئی این پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان باڑ کے بننے سے سرحد کے آر پار عسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہو سکے گی، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے، اس وقت بھی 70ہزار افراد روزانہ پاک افغان سرحد پار کرتے ہیں، افغان مہاجر کیمپوں میں عسکریت پسندی پروان چڑھ رہی ہے،دہشت گردی ختم کرنے کےلئے امریکہ کو پاک افغان باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہےپاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، سرحد پار آزاد نقل و حرکت سے عدم اعتماد پیدا ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین