• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ارکان کو بھی نکال کر اکثریت حاصل ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا دعوی ہے کہ اس کے پاس آئین کے مطابق دوتہائی اکثریت حاصل ہے، کمیٹی میں موجود سرکار ملازم کو الگ رکھ کر بھی ہم اہم فیصلے کر سکتے ہیں، جمعرات اور جمعے کی شب ہونے والے اجلاس میں جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کے اختیاراتک کو محدود کیا گیا سرکاری ملازم ارکان شریک نہیں تھے،ان میں کیف الورہ ( واٹر بورڈ)، سید شکیل احمد( ایجوکیشن )، فرقان اطیب (سیسی)، راشد سبزواری (کے ایم سی ہارٹ ڈیزیز)، خالد سلطان (واٹر بورڈ)، عادل خان (واٹر بورڈ)، رضوان بابر(ایچ بی ایف سی)، محمد شاہد (واٹر بورڈ)، ارشاد ظفیر (گلشن ٹاون)، جاوید قاظمی،( واٹر بورڈ )، فیض محمد فیضی( ایجوکیشن ) شامل ہیں ۔
تازہ ترین