• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ہرفرد خود کو قیدی اور غیر محفوظ تصور کررہا ہے،حریت کانفرنس

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر ایک فرد اپنے آپ کو قیدی اور غیر محفوظ تصور کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں کرفیو کے نفاذ سے لوگوں کے نقل و حمل کو مسدود کر دینے، کشمیریوں کی سب سے بڑی عبادتگاہ تاریخی جامع مسجد کو لگاتار تیسرے جمعہ اور سال رواں میں چوتھی مرتبہ سیل کرکے مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل خانہ نظر بند رکھ کر موصوف کو نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضہ اور منصبی ذمہ داریوں پرپابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
تازہ ترین