• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے اعلیٰ سفارتی اہلکار کی امریکا آمد

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے امریکی دورے پر موجود چین کے اعلیٰ سفارتی اہلکار یانگ ژی چی سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات میں پیدا تنازعاتی امور کو زیر بحث لایا گیا۔ اس کے علاوہ ٹلرسن اور ژی چی نے منشیات کی غیرقانونی تجارت اور شمالی کوریا کے تنازعے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ یانگ ژی چی اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی مختلف ملاقاتوں میں خاص طور پر شمالی کوریا کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے چینی حکومتی اقدامات کی تفصیلات بھی بیان کریں گے۔
تازہ ترین