• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا،کامران ٹیسوری کے مسئلے پر فاروق ستار کو منانے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کامران ٹیسوری کے مسئلے پر ایم کیو ایم پاکستان اب واضح طور پر تقسیم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، اور اگلے 24گھنٹوں میں اس حوالے سے صورت حال سامنے آجائے گی، ایم کیو ایم کے کار کن بھی دوحصوں میں بٹے ہوئے ہیں، جمعے کو رابطہ کمیٹی کا ایک وفد جس میں رئوف صدیقی اور جاوید حنیف شامل تھے آخری بار پارٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کو منانے کے لئے ان کی قیام گاہ پی آئی بی گئے مگر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکی اس ملاقات میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،تاہم اب بھی انتظارکے منتظر کچھ لوگ اشارے کے منتظر ہیں مگر سامنے آنے والے بیانات سے پارٹی کی تقسیم یقینی ہوگئی ہے، جمعے کو پہلی بار ایم کیو ایم کے کار کنوں کی بڑی تعداد بہادر آباد میں جمع ہوگئی، پی آئی بی میں بھی کارکنوں کا شو جاری رہا،فاروق ستار کے زیر قیادت اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر بہادر آباد بلانا ہے تو پھر لچک دکھانا ہو گی۔ دوسری جانب بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سر براہ کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ فاروق ستار بھائی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر ہیںہم ان کے منتظر ہیں ۔
تازہ ترین