آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (نمائندہ جنگ) مردان شیخ ملتون میں ایک ہفتہ قبل سی ڈی ڈراموں کی اداکارہ سنبل کے قتل کے نامزد ملزم اور پشاور پولیس کے سابق افسر نے پنجاب کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی جبکہ دو ملزمان تاحال روپوش ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعیم خٹک نے پنجاب کی عدالت سے بی بی اے کرا لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش انہیں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ سنبل کے بچپن میں اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اس کی خالہ نے اسے گود لیا تھا اور اس نے ہی اس کی شادی کراچی میں کرائی تھی جس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ تاہم گھریلو ناچاقی کی بناء پر شوہر نے سنبل کو طلاق دیدی تھی جس کے بعد وہ سی ڈی ڈراموں اور محفلوں میں پرفارم کررہی تھی۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں