• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود آباد ملیرکالونی میں جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر نظر آئیں گے۔ سڑکوں کے پیچ میں فٹ پاتھ پر بھی کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ کئی کئی دنوں تک کوئی اٹھانے والا نہیں۔ پچھلی حکومتوں میں تو صفائی کے لئے کے ایم سی یا متعلقہ ادارے کےکونسلر حضرات صفائی کرادیتے تھے۔ اب تو دور دور تک کوئی صفائی کرنے والا نظر نہیں آتا۔ پہلے صبح صبح جھاڑو لگ جاتی تھی سڑک بھی صاف ستھری نظر آتی تھی اب تو سڑکوں پر دھول مٹی اتنی ہوگئی ہے کہ گاڑیاں جاتی ہیں تو دھول اڑتی ہوئی صاف نظر آتی ہے۔ جس کے باعث سانس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ صفائی کا انتظام کرایا جائے تاکہ مکین سکون کا سانس لے سکیں۔
(نعیم شاہد۔سعودآباد)

تازہ ترین