• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب محسود قتل کیس کو ہائی پروفائل مقدمے کا درجہ دے دیا گیا

کراچی (خرم احمد /اسٹاف رپورٹر )نقیب محسود قتل کیس کو ہائی پروفائل مقدمے کا درجہ دے دیا گیا ہے تاہم گواہوں کو وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کے باوجود مکمل سیکیورٹی فراہم نہیںکی گئی ہےصرف پولیس اہلکار کی تعیناتی کر کےاعلی پولیس حکام نے خاموشی اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون میں راو انوار کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے کیس کو ہائی پروفائل کیس کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ کے 2 گواہوں کو وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سیکورٹی فراہم کردی گئی،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے دونوں عینی شاہدین کی حفاظت کے لئے پانچ پولیس اہلکار توتعینات کئے گئے ہیںتاہم وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت گواہوں کے لیے سیکورٹی کے مکمل اقدامات نہیں کیے،گواہوں کی محفوظ و خفیہ رہائش کا انتظام اور شناخت کی تبدیلی کے مراحل بھی ابھی باقی ہیں،ایکٹ کے تحت عینی شاہدین کو محفوظ رہائش سے عدالت تک فول پروف سیکورٹی میں لانا ہوتا ہے۔
تازہ ترین