آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشتکار، طلبا، ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام پاکستانی شجر کاری مہم میں حصہ لیں، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں پودا لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کے دوران سرسبز پاکستان اور صحت مند ماحول کے فروغ کے لئے ملک بھر میں پودے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان اور رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔ گرین پاکستان پروگرام کے تحت 10کروڑ اضافی پودے لگائے جائیں گے۔ سال 2016-21ءکے عرصہ کے لئے اس پروگرام کی مجموعی لاگت 3.652 ارب روپے ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص کاشتکار برادری، طالب علموں، ارکان پارلیمان، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور خواتین پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر موسم بہار شجرکاری مہم 2018ءمیں سرگرمی سے شرکت کریں۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں