آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کیے جانے پر ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل اور نیشنل پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات بحال کردئیے گئے ہیں جس کے بعد وہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔خیال رہے کہ 2 لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور دو ہزار کارکنوں کی فہرست جمع نہ کرانے پر تینوں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کی گئی تھی۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں