• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناانصافی کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا،بلاول بھٹوزرداری

کراچی(جنگ نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہوگا کیونکہ ناانصافی کا نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ پختون لانگ مارچ نقیب اللہ محسود کے قتل سے اٹھنے والی ان کی اپنی تحریک ہے۔ ان کا کہناتھاکہ یہ تحریک نقیب اللہ محسود کے قتل پر پختونوں کا بے ساختہ رد عمل ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب آگے بڑھ چکی ہے اور لوگوں کے جذبات کا وسیع پیمانے پر احاطہ کر رہی ہے۔
تازہ ترین