• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر کے آبائی گاؤں کا اسپتال ، ادویات کچرے کا ڈھیر، جج کا اظہار برہمی

نوڈیرو (نامہ نگار) بینظیر بھٹو کے آبائی گاؤں گڑھی خدابخش بھٹو میں واقع عرصہ دراز سے بند نوڈیرو اسپتال شعبہ امراض قلب کی تعمیر کردہ بلڈنگ اور میٹرنٹی ہوم پر سینئر سول جج رتوڈیرو محمد علی نے چھا پہ مارا اسٹور زمیں دو سال پرانی زائد المیعاد اور تازہ ادویات کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی تھیں، اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گندگی ، سرجیکل آلات زنگ آلود دیکھ کر معزز جج نے سخت برہمی کا اظہا رکیا، ایم ایس لاڑکانہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔معزز جج نےاسپتال کے شعبہ دل کی تعمیر بلڈنگ کو بند اوربند میٹرنٹی ہوم کو لگے تالے کھلوائے اندر پڑے سامان کی چیکنگ کی ۔ سرکاری ادویات کو گندگی کے ڈہیر میں تبدلی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس لاڑکانہ سے اسکی رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا اس دوران سینئر سول جج نے نوڈیرو اسپتال کے ایم ایس امداد گھانگھرو کو طلب کر کے وہاں پر موجود میٹرنٹی ہوم کے استعمال والی ادویات اور سیزر میں کام آنے والی ادویات کو ایم ایس نودیروا اسپتال کے سپرد کرنے کا حکم جاری کردیا اسکے ساتھ وہاں پر پڑی ایکسپائر ادویات کو جلانے کا حکم جاری کردیا ۔
تازہ ترین