• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ بازارکے قریب مسلح افراد شادی شدہ خاتون کو اغواکرکے فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اے سیکشن تھانے کی حدود سے مسلح افراد شادی شدہ خاتون کو اغواکرکےلےگئے، مقدمہ درج جبکہ نسیم نگر تھانے کی حدود سے گذشتہ شب لاپتہ ہونے والی 8سالہ بچی جمعرات کو مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے میں لطیف آبادنمبر 8بلاک ایف کے رہائشی محمدرئیس نے اپنی بیوی مسماتکنول کے اغوا کامقدمہ کرائم نمبر 18/2018 زیردفعہ 365-Bکے تحت درج کرادیاہے، رئیس کا کہناتھا کہ اس کی بیوی کو راجہ بازار کے قریب سے کراچی میں رہنے والے 2 رشتہ دار فراز اور کامران زبردستی کار میں ڈال کر اغواکرکے فرار ہوگئے ہیں،پولیس نے اغوا کامقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے،مغویہ 5سالہ بچے کی ماں ہے۔ علاوہ ازیں نسیم نگر تھانے کی حدود ریونیو کالونی کی رہائشی 8سالہ کلثوم بنت معشوق سولنگی گذشتہ شب گم ہوگئی تھی جسے پولیس نے جمعرات کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کاکہناہے کہ بچی رات گئے پیدل چلتے ہوئے بچاؤبند پرچلی گئی تھی جہاں اسے رشتہ داروں نے روک لیا اورصبح پولیس کے ذریعے بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین