آپ آف لائن ہیں
اتوار 4؍رمضان المبارک 1439ھ 20؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل قومی ون ڈے کر کٹ کپ کے دوسرے سمی فائنل میں اسلام آباد ریجن نے راولپنڈی ریجن کو13 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم 381رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بناسکی۔ فائنل اسلام آباد ریجن اور کراچی وائٹس کے درمیاناتوار کو راولپنڈیمیں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کوراولپنڈی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، اسلام آباد ریجن نے50 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 380رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا، اسلام آباد ریجن کی جانب سے شاہ مسعود نے 153 گیندوں پر 20 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 182 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 106 گیندوں پر 13 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 136 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، اسلام آباد ریجن کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں عابد علی نے 36 اور فیضان ریاض نے 12 رنز سکور کئے، راولپنڈی کی جانب سے 7 الطاف اور یاسر علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ناکام ٹیم9وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،افتخار احمد 123، محمد حفیظ 48، سعود شکیل 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حمزہ ندیم نے 3، نعمان علی نے 2، احمد بشیر اور شہزاد اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، شان

x
Advertisement

مسعود کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں