• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم مارچ میں پاکستان آئے گی،نجم سیٹھی

لاہور( جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگست میں پاکستان کی ٹیم تین قومی کرکٹ ٹور نامنٹ میں حصہ لے گی جس میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی حصہ لینگی، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کر کٹ ٹیم روا ںسال مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ایک ملکی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی کے اجلاس میں شریک نجم سیٹھی نے کہا ہے پاکستانی ٹیم امریکی سرزمین میں ہونے والی پہلی تین قومی بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا حصہ ہوگی۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ سات میچوں پر مشتمل سہ فریقی سیریز کے میچز فلوریڈا اور ہوسٹن کے میدانوں میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ابتدائی طور پر نومبر 2017 میں شیڈول تھا لیکن لاہور میں اسموگ اور ویسٹ انڈیز کے مرکزی کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے باعث سیریز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ ماہ جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پانچ سال تک سیریز کے منصوبے کے اعلان کے محض دو ماہ بعد ہی معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انھوں نے تاہم انہوں نے اصرار کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
تازہ ترین