• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی2021کی میزبانی بھارت سے چھن جانیکا امکان

دبئی( اسپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دبئی میں جاری اجلاس میں جمعہ کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ 2021 میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت سے چھین کر اس جیسے ٹائم زون والے ملک کو دی جاسکتی ہے۔ اس طرح بھارت 2021 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اور بھارتی بورڈ بھارتی حکومت کی ٹیکسس اسکیم سے متاثر ہے، جس کے باعث بہت زیادہ منافع بھارتی حکومت کی جیب میں چلا جائے گا، اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں نے آئی سی سی کو یقین دلایا ہے کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے ایونٹ کے لئے گورنمنٹ اپنے قانان میں تبدیلی کرے، تاہم اگر حکومت نہ مانی تو یہ مقابلے کسی اور ملک منتقل ہونے کا امکان ہے ۔ دریں اثنا بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان اس سال شیڈول سیریز کی میزبانی بھارت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی افغانستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز جون میں ہونی ہے، بنگلہ دیش کی اوے سیریز کے لئے افغان کرکٹ بورڈ کے عرب امارات بورڈ سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،جس کے بعد افغان بورڈ نے بھارت کے ساتھ معاملات طے کرکے اپنی ہوم سیریز بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تازہ ترین