• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی اڑان جاری،زمبابوے کو ون ڈے میچ بھی ہرادیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان نے ٹیسٹ درجہ حاصل کرتے ہی اڑان بھرلی ہے،26سالہ پرانا درجہ رکھنے والی زمبابوین ٹیم ٹی20سیریز کی شکست کے بعد اب پہلے ون ڈے میچ میں بھی 154رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار ہوگئی۔ شارجہ میں فاتح ٹیم نے رحمت شاہ کے 114 اور نجیب اللہ کے 81، احسان اللہ کے 54 رنز کی وجہ سے 5وکٹ پر 333رنز کا مجموعہ سیٹ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم 35ویں اوور میں 179پر پویلین لوٹ گئی۔ ایرون 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔راشد خان نے 26رنز دیکر 4وکٹیں لیں ، رحمت شاہ مین آف دی میچ رہے۔
تازہ ترین