• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس برف پر سہواگ الیون پھسل گئی،آفریدی کی ٹیم کامیاب

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں آفریدی الیو ن رائلز نے سہواگ الیون ڈائمنڈ کو ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ ناکام ٹیم سوئس پہاڑیوں کی برف پر نہ جم سکی اور مسلسل دوسرے میچ میں پھسل گئی۔ ڈائمنڈز نےآغاز میں 15 رنز کے اسکور پر ہی دو وکٹیں گنوادیں۔ کپتان وریندر سہواگ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ مائیک ہسی 18رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد کیف اور انڈریو سائمنڈز کی شراکت سے205 رنز کا مجموعہ سیٹ کردیا۔ کیف نے57 رنز اسکور کئے جبکہ سائمنڈز 67 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عبد الرزاق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں رائلز نے 17ویں اوور میں ہدف پورا کرکے 8 وکٹ سے بڑی کامیابی پالی۔ جیک کیلس 90، گریم اسمتھ 58 اور اویس شاہ 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فتح کے ساتھ رائلز نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔ شاندار بیٹنگ پر کیلس میچ اور اویس شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تازہ ترین