• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،انضمام الحق

لاہور ( جنگ نیوز) پی سی بی کے چیف سلیکٹر و پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کے مینٹور انضمام الحق نے کہا ہے کہ ماضی کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس مرتبہ ہمارا فوکس کمبی نیشن پر ہے اور جب کھلاڑی کو اس کی جاب کا پتہ ہوگا تو وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور قلندر کے کھلاڑیوں کے باغ جناح میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انضمام الحق نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے ساتھ کھیل میں نکھار لانے کے لئے ٹپس بھی دیں۔
تازہ ترین