آپ آف لائن ہیں
جمعرات 8؍رمضان المبارک 1439ھ24؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی میں انسداد پولیو کوششوں کا جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ اگلی ا نسداد پولیو مہم کراچی میں ۔ 19فروری سے شروع ہو گی 25 فروری تک جاری رہے گی اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ فسران، تمام ٹاون ہیلتھ افسران، سینئر پولیس افسران، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل گیٹس فائو نڈیشن اور روٹری کلب کے نمائندے اور دیگر موجو د تھے۔ کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کوآرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ہیلتھ افسران اور عالمی پارٹنرز کے نمائندوں نے کمشنر کراچی کو انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اجلاس نے کوششوں کو موثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام 188 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جائے گا۔ مہم میںبائیس لاکھ اسی ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ دو ہزار سے زائد پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لیے سپرائزز فرائض انجام دیں گے ۔مہم میں تین سو سے یونین کونسل میڈیکل افسران خدمات انجام دیں گے پولیو ٹیموں کی

x
Advertisement

حفاظت کے لئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی اقدامات کئے ہیں جو افسران فرائض میں کوتاہی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں