آپ آف لائن ہیں
پیر 5؍رمضان المبارک 1439ھ 21؍مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ اور سرکاری جامعات کے چانسلر محمد زبیر سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی میں جاری پروگرامز ، مستقبل کے منصوبوں ، ایجوکیشن سٹی میں ملیر کیمپس کی تعمیر اور دیگر معاملات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے مختصر عرصہ کے دوران نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بابائے قوم کی مادرعلمی ہونے کے ناطے یہ ادارہ تمام پاکستانیوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام اسکول اور کالج نے معیاری تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یونیورسٹی بننے کے بعد سے یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نمایاں کاوشیں کر رہا ہے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں