• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا ، سرمائی اولمپکس کا افتتاح تقریب میں کم جونگ کی بہن کی شرکت

سیئول (جنگ نیوز)جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن نے نو فروی کو پیانگ چنگ میں سرمائی اولمپکس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر منعقد ہونے والی خصوصی رنگا رنگ تقریب میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریائی سربراہ مملکت اور سپریم لیڈر کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ بھی شریک تھیں۔ جنوبی کوریائی صدر نے کم یو جونگ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم امریکی نائب صدر نے شمالی کوریائی لیڈر سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے بھی اس تقریب کے دوران کم یو جونگ سے ہاتھ ملایا۔قبل ازیں کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ سرمائی اولمپکس دیکھنے کے لیے جمعہ کی صبح جنوبی کوریا پہنچیںجہاں انچیئون کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اُن کا شاندار استقبال کیاگیا۔ سن 1950 سے 1953 تک جاری رہنے والی کوریائی جنگ کے بعد شمالی کوریا پر برسراقتدار خاندان کی وہ پہلی رکن ہیں جو جنوبی کوریا پہنچی ہیں۔
تازہ ترین